خوشگوار زندگی گزارنے کے اصول
خوش گوار زندگی گزارنے کا مطلب ہے غیر ضروری چیزوں سے بچنا، ذہنی سکون حاصل کرنا اور اصل خوشیوں پرتوجہ دینا۔ یہاں کچھ عملی طریقے ہیں جن سے آپ خو شگوار اور سادہ زندگی گزار سکتے ہیں۔ غیر ضروری چیزوں سے نجات حاصل کریں۔ صرف وہی چیزیں رکھیں جو بہت ضروری اور فائدہ مند ہو۔ اپنا گھر کو صاف ستھرا اور منظم رکھیں۔ فضول خرچی سے بچیے ۔ اپنی ضرورت کے مطابق پیسے خرچ کریں، خواہشات کے پیچھے نہ بھاگیں ۔ سکرین ٹائم پر زیادہ وقت نہیں گزارے ۔ سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں۔ حقیقی زندگی کے تعلقات پر توجہ دیں۔ متوازن اور صحت مند کھانا کھائیں۔ کھانا خود گھر میں بنا کر کھانے کو ترجیح دیںں ۔ سادہ، تازہ اور قدرتی خوراک استعمال کریں۔بازار کےبنےکھانوں سے پرہیز کریں ۔ خاندان اور قریبی دوستوں کے ساتھ مل کر وقت گزاریں۔ جھوٹے اور مطلبی لوگوں سے دور رہیں۔ اپنی سوچ کو ہمیشہ مثبت رکھیں اور منفی سوچ رکھنے والے لوگوں سے دور رہیں۔ . موجودہ لمحے میں جینا سیکھیں ماضی کی فکر اور مستقبل کی بے جا پریشانیوں سے بچیں۔ ہمیشہ اپنے رب کےشکر ...